پانامہ لیکس

میاں شریف کے اثاثوں کی تقسیم کی تفصیل کے منتظر ہیں :فواد چودھری

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر میاں محمد شریف کے اثاثوں کی تقسیم کی تفصیلات کے منتظر ہیں ، میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کے والد میاں محمد شریف کی جائیداد اور ان کی وراثت کی تقسیم کے حوالے سے دلائل پیش کئے جائیں گے ۔