لاہور(ملت + آئی این پی) سابق وفاقی وزیر قانون ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز میں کرپشن سامنے آ گئی اس معاملہ کوچھوڑنا درست نہیں‘ نوازشریف اپنی پارٹی اورلولی لنگڑی جمہوریت کوبچانے کیلئے خود کومحاسبہ کیلئے پیش کر دیں ‘ پانامہ دستاویز ایک سیاسی مسئلہ بن چکا ہے‘ پانامہ لیکس کے معاملے پردستاویز سامنے آنے پرکرپشن بارے ثبوت بھی منظر عام پرآئے ہیں‘خبرلیک ہونا سیاسی اوفوج کا نہیں قوم کی سلامتی کا مسئلہ ہے جس کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ وہ اتوار کے روز )ہائی ٹیک کلب سوسائٹی کی جانب سے پانامہ لیکس اورملک کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے ایک فکری نشست سے خطاب کر رہے تھے سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان ، قیوم نظامی کے علاوہ جمیل‘ محمود چغتائی ، چوہدری محمد اسلم ، سلطان محمود ، منظوراحمد شیخ ، ندیم اکرم ، نذیربشیر، کرنل ریٹائرفرخ ، جمیل بھٹی ، خالد سلیم سمیت دیگرز نے شرکت کی اس موقعہ پر سابق وفاقی وزیرقانون ایس ایم ظفر نے کہا کہ پانامہ دستاویز ایک سیاسی مسئلہ بن چکا ہے پانامہ لیکس کے معاملے پردستاویز سامنے آنے پرکرپشن بارے ثبوت بھی منطرعام پرآئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی وجہ سے سب پریشان ہیں عام آدمی سوچتا ہے کہ وہ کہاں جائے اب اس مسئلہ کو چھوڑنے کی بجائے اسے حل کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنی پارٹی اورلولی لنگڑی جمہو ریت کو بچانے کیلئے کوئی قدم اٹھانا چاہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چاہیے وہ خود سپریم کورٹ جائیں اورعدالت عظمی کو پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز بنانے کی درخواست کریں اورخود کو محاسبہ کیلئے پیش کریں دانشواروں کو چاہیے کہ وہ ایسی باتیں لکھیں جو قوم کی بھلائی کی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈان کی خبرسیاسی اوفوج کا نہیں قوم کی سلامتی کا مسئلہ ہے جس کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔
پانامہ لیکس
نوازشریف اپنی پارٹی اورلولی لنگڑی جمہوریت کوبچانے کیلئے خود کومحاسبہ کیلئے پیش کر دیں ‘ایس ایم ظفر