پانامہ لیکس

نواز شریف اب پانامہ لیکس سے بچ نہیں سکتا؛ رشید

اوکاڑہ:(ملت+ آئی این پی)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اب پانامہ لیکس سے بچ نہیں سکتایہاں پر ایک شنا ختی کا رڈ بنا نا انتہائی مشکل ہے تو نواز شریف کے بچوں نے کروڑوں ڈالرکا گھر اس وقت بنایا جب ڈالر کسی کسی کے پاس ہو تے تھے اِنہوں نے اربوں روپے پاکستان سے باہر بھیجے کیا یہ منی لا نڈرنگ نہیں ہے ؟ ۔وہ راو لپنڈی میں اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو کرپشن سے پاک نہیں کیا بلکہ اُس نے ملک میں کرپشن عام کی ہے ہر منصوبے میں چھوٹے بھائی نے دل کھول کر مال بنا یا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر طاھرالقادری دنیا اسلام کا بہت بڑانا م ہے جو انہوں نے کہا تھا وہ اُنکی بصیرت ہو گی لیکن ہم پاکستان کو باد شاہوں کی ملکی کرپشن سے آزاد کرواکر دم لیں گے انہوں نے ملک کو دیوالیا کر دیا ہے اب ان سے نجات ضروری ہے۔