لندن (آئی این پی )سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے لہذا استعفا مانگنا مناسب نہیں، سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان نے کہاہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں وہ صحت یاب ہونے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن میں وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ رحمان ملک نے کہاکہ نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے لہذا استعفیٰ مانگنا مناسب نہیں ۔ انہوں نے کہا کرپشن کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن نیشنل پلان تشکیل دیا جانا چاہیئے۔
پانامہ لیکس
نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں‘ استعفیٰ مانگنا مناسب نہیں، رحمان ملک