لاہور (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین اور عمران خان کا ایجنڈا ایک ہے‘ طاہر القادری اور عمران خان غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں‘نواز شریف کبھی بھی پانامہ میں ملوث نہیں رہے ،ہم جن ممالک کی مثالیں دیتے ہیں وہاں جمہوریت کتنے سو سالوں سے چل رہی ہے ،برطانوی وزیر اعظم سے کسی نے تلاشی مانگی ؟یہ اچھل کود صرف پاکستان میں ہی ہو رہی ہے‘ میرے اور پرویز رشید میں بہت فرق ہے میں ان کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کی مشکلیں آسان کرے ،معاملہ بڑا حساس ہے اور انکوائری بھی ہو رہے اس لئے میں کوئی کمنٹ نہیں کر سکتا‘ الطاف حسین غدار ہے اس کی پارٹی کو بھی پاکستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔اپنے ایک انٹر ویو میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میرے لئے وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی میں فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حق میں ہوں اگر میں نے کوئی بات کی ہے تو ان کے بھلے کے لئے کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں مارشل لا کے خلاف ہوں میں یہ سمجھتا ہوں کہ مارشل لا کبھی بھی فوج کے حق میں بہتر نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کو بلینڈر میں ڈال کر تقسیم کر دیا جائے اور اسے جتنا تقسیم کیا جائے اتنا ہی دیرپا اور بہتر رہتا ہے ،سیاسی جماعتوں کا قصور اس لئے نہیں سمجھتا کہ اس ملک میں کبھی جمہوریت کو پنپنے ہی نہیں دیا گیا ۔ ایک سوال کے جواب میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آج تک عمران خان نے آج تک سچ نہیں بولا ،وہ کوئی بھی بات کرتے وقت ہوش میں نہیں ہوتا ،جب کوئی سٹیٹ کو چیلنج کرے تو حکومت حرکت میں آتی ہے ‘ الطاف حسین اور عمران خان کا ایجنڈا ایک ہے ،یہ دونوں اور ان کے آقا پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ،یہ سی پیک کو بھی پیک کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی بہادری اور ان کو مکمل جانتا ہوں ،جب وہ بھاگتے پھر رہے تھے کسی نے ان کے پیچھے کسی نے ایک پولیس والا بھی دیکھا ہے ؟جب ہم نے انہیں پکڑنا ہو ا 10منٹ میں پکڑ لیں گے ۔
پانامہ لیکس
نواز شریف کبھی بھی پانامہ میں ملوث نہیں رہے: سینیٹر مشاہد اللہ