پانامہ لیکس

نواز شریف کےعہدے پر رہنے کاجواز نہیں، نعیم الحق

ترجمان:(ملت+اے پی پی) پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، عہدے پررہنے کا کوئی جوازنہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں نعیم الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی ،عمران خان سمجھتے ہیں پاناماپیپرز سے متعلق قوم کو سچ بتایا جائے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سچ سامنے آجائے گا۔