اسلام آباد(ملت+اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کے جھوٹ بے نقاب ہوچکے ہیں ، وزیر اعظم جس جھوٹ پر پردہ ڈال رہے تھے وہ تمام پردے آج اٹھ گئے ۔ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران آج وزیر اعظم پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ ہم نے کیس میں اپنی جانب سے دلائل مکمل کر لئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جلد اس کیس کا فیصلہ آجائے گا ۔
پانامہ لیکس
نواز شریف کے تمام جھوٹ بے نقاب ہوچکے: نعیم الحق