پانامہ لیکس

نیب نے شریف خاندان کو آج پھر طلب کرلیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادوں اور مریم نواز کو آج پھر طلب کرلیا۔
نیب نے شریف خاندان کو اس سے قبل بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے لیکن شریف خاندان نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا جب کہ نوازشریف نے اپنی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کررکھی ہے اور نیب کو اس پر فیصلہ آنے تک پیش نہ ہونے کے فیصلے سے بھی آگاہ کردیا۔
نیب حکام کا کہنا ہےکہ شریف فیملی آج بھی پیش نہ ہوئی اور تو رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کریں گے اور عدالت گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔
دوسری جانب نیب نے آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کررکھا ہے۔
یشنل بینک کے صدر سعید احمد نیب لاہور کے سامنے پیش ہوگئے۔ان کے قریبی ساتھی جاوید کیانی کو بھی آج نیب میں طلب کیا گیا تھا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کو شریف خاندان کی لندن پراپرٹیز ایون فیلڈ کیس میں طلب کیا تھا جہاں وہ آج لاہور میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

سعید احمد کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی جاوید کیانی کو بھی آج نیب میں طلب کیا گیا تھا۔
نیب کا عدم پیشی پر شریف فیملی کو مزید نوٹسز نہ بھیجنے کا فیصلہ

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نیب میں طلبی کا نوٹس مل چکا ہے اور ان کے کل پیش ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل نیب نے شریف خاندان میں سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز کو بھی طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں نوازشریف کی نظر ثانی کی اپیل پر فیصلہ ہونے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نیب کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
نیب لاہور میں طلب شریف فیملی پھر غیر حاضر

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا جو نیب نے فیصلے کی تاریخ سے 6 ہفتوں میں دائر کرنا ہے جس کے لیے نیب حکام نے کارروائی شروع کردی۔