پانامہ لیکس

(ن) لیگ قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور کر رہی ہے‘ ملک میں ’’گلو کر یسی‘‘ ہے: چوہدری سرور

لاہور(ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں جمہو ریت کے نام ’’گلو کر یسی ‘‘قائم ہے ‘(ن) لیگ خود اپنے پاؤ ں پر کلہاڑی مار رہی ہے ‘ہم قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے مگر (ن) لیگ ہمیں ایسا کر نے پر مجبورکر رہی ہے ‘حکمران پر امن لوگوں کیساتھ جو غنڈہ گردی کر رہے ہیں ایسا تو بادشاہت اور آمر یت میں بھی نہیں ہوتا ‘لگتا ہے (ن) لیگ نے سیاسی خود کشی کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ‘تحر یک انصاف کے لاک ڈاؤن کا یہ مطلب نہیں کہ ہم زبردستی شہر کو بند کر یں گے جب 10لاکھ لوگ آئیں گے تو شہر بند ہو ہی جائیگا ‘ نظر بندیاں ‘گر فتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتا ہے انشاء 2نومبرکو10لاکھ سے زیادہ لوگ اسلام آباد آئیں گے اور (ن) لیگ کے گلو بٹوں کا آخری حد تک مقابلہ کر یں گے اور انکو شکست دیں گے ۔ ہفتے کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ رکاوٹوں سے اور بنی گالہ کو سیل کر کے عمران خان کا راستہ روک سکتی ہے تو ایسا کسی بھی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ہم حکمرانوں کی تمام رکاوٹوں کو توڑ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ تحر یک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ ایسا سلوک کر رہی ہے جیسے یہ کوئی دہشت گرد ہیں ؟لیکن ہم حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ انکو کسی بھی صورت احتساب سے بھاگنے نہیں دیا جائیگا بلکہ ان سے پانامہ سمیت پوری کر پشن کا حساب لیا جا ئیگا اور حکمرانوں کے کر پٹ چہرے کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر کے ہی دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہو ریت کے نام پر اصل میں’’ گلو کر یسی ‘‘ہیں جو اس ملک کو تباہ کر رہی ہے اسی کے خلاف 2نومبر کو 10لاکھ سے زائد لوگ سڑکوں ہر آئیں گے اور کر پٹ نظام کو اسکے انجام سے دوچار کر دیں گے ۔