پانامہ لیکس

ن لیگ چاہتی ہے عوام عدالتی کارروائی سے محروم رہیں: فواد چودھری

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ بھیانک فراڈ کیا‘ ن لیگ چاہتی ہے عوام عدالتی کارروائی سے محروم رہیں‘ حقائق جاننا عوام کا حق ہے‘ حکمرانوں کی بیرون ملک منتقل ہونے والی رقم کا کوئی ریکارڈ نہیں‘ امید ہے عدالت کی کارروائی جلد ختم ہوگی‘ ن لیگ کو وکیل نہیں قیادت بدلنے کی ضرورت ہے۔ وہ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح کیا کہ اب مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ بینچ میں دو نئے جج شامل ہوئے نعیم بخاری نے دلائل کا آغاز دوبارہ کیا۔ وزیراعظم کی دلیل ہے۔ والد نے مل کی فروخت سے حاصل رقم سے قطر میں سرمایہ کاری کی۔ وزیراعظم اور ان کا خاندان 1995 سے فلیٹس کا مالک ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ دادا کی جائیداد پوتا کیسے لے گیا۔ پاکستان سے دبئی لے جائی گئی رقم کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ حکمرانوں کی بیرون ملک منتقل ہونے والی رقم کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ امید ہے عدالت کی کارروائی جلد ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہے ۔عوام عدالتی کارروائی سے محروم رہیں ۔حقائق جاننا عوام کا حق ہے۔ پاکستان کے عوام کے ساتھ بھیانک فراڈ کیا گیا ۔پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ انہیں پانامہ پیپرز کیس کی تفصیلات کا علم ہو۔ ن لیگ کو وکیل نہیں قیادت بدلنے کی ضرورت ہے۔