پانامہ لیکس

وزارت سے کیوں الگ ہونا پڑ اہے وقت آنے پرسب سامنے آجائیگا ‘ سینیٹر پرویز رشید

لاہور (ملت + آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزارت سے کیوں الگ ہونا پڑ اہے وقت آنے پرسب سامنے آجائیگا ‘میری ثابت قدمی پر کبھی کوئی حر ف نہیںآسکتا ‘ملک اور جمہو ریت کی خاطر قر بانی دینا پڑی تو دریغ نہیں کروں گا ‘میری پہچان وزارت نہیں بلکہ سیاسی کارکن ہے‘لیگی کارکنان کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر تارہوں گا ۔ اتوار کے روز اپنے ایک ٹی و انٹرویو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میں نے کوئی ایسی بات یا عمل نہیں کیا جس پر مجھے کسی قسم کی کوئی ندامت ہو اور میری ثابت قدمی پر کبھی کوئی حرف نہیں آسکتا لیگی کارکنان کے طور پر اپنا کردار ادا کر تا رہوں گا ۔ ایک سوا ل کے جواب میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ میں وزارت اطلا عات سے کیوں علیحدہ ہوا ہوں اس حوالے سے بھی وقت آنے پر سب سامنے آجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں میری پہنچان کوئی وزارت نہیں بلکہ ایک سیاسی کارکن کے طور پر ہے اور اگر ملک ارو جمہو ریت کی خاظر مجھے قر بانی دینا پڑ ی تو اس سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا میرے لیے قابل عزت جمہو ریت ‘قیادت اور جماعت سے وابستگی ہے ۔