پانامہ لیکس

وزیراعظم استعفیٰ دیں: عمران خان

کراچی:(آئی این پی) عمران خان نے وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب کو طوطا مینا کی کہانی قرار دے دیا ، کپتان کا کہنا تھا ، وزیراعظم پاناما لیکس پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے استعفیٰ دے دیں ، کہتے ہیں ٹی او آرز پر بات ہونی چاہئیے ۔ عمران خان کا کہنا تھا حکومت کو پہلے دن سے ہی مل کر ٹی او آرز بنانےکا مشورہ دیا تھا ، تب وہ نہ مانے ۔ عمران خان نے پاناما لیکس پر ایک بار پھر وزیراعظم کو استعفیٰ کا مشورہ دے دیا اور کہا اس سے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو گی ۔ کپتان نے کہا وزیر اعظم نے 23 برسوں میں جتنا ٹیکس دیا ، اتنا جہانگیر ترین نے ایک سال میں دیتے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا انہوں نے لندن فلیٹ آف شور کمپنی سے خریدنے سے متعلق 2012ء میں بتا دیا تھا اور میڈیا کو دستاویز بھی دکھائی تھی جس پر نیازی سروسز تحریر تھا ۔