اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بادشاہ سلامت نہیں کہ ان کو سپریم کورٹ طلب نہیں کیا جاسکتا،یہاں لوگوں کو غلط فہمی ہے،جمہوریت میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہوتا۔ وہ پیر کو پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت پر پورا اعتماد ہے۔ صحافی کی طرف سے وزیراعظم کو عدالت طلب کئے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم بادشاہ سلامت ہیں کہ ان کو طلب نہیں کیا جاسکتا، یوسف رضا گیلانی کو بھی عدالت نے طلب کیا تھا ،یہاں لوگوں کو غلط فہمی ہے،جمہوریت میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہوتا۔
پانامہ لیکس
وزیراعظم بادشاہ سلامت نہیں کہ ان کو سپریم کورٹ طلب نہیں کیا جاسکتا: عمران