اسلام آباد(ملت + آئی این پی) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ کیوں دیں!کسی کے الزام لگانے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا،عمران خان اپنی تلاشی دینے کیلئے بھاگ رہا ہے،چھپنے کیلئے جگہ نہیں مل رہی،عمران خان سمیت انکی پوری ٹیم نااہل ہوجائے گی۔منگل کو مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ کیوں دیں!میرے یا کسی اور کے الزام لگانے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا،اچھا ہوا لوگ سپریم کورٹ میں چلے گئے ہیں،اب کایا پلٹ جائے گی اور عمران خان گرفت میں آجائیں گے،ان کی پوری ٹیم نااہل ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ اپنی تلاشی دینے کیلئے عمران خان اب بھاگ رہا ہے ،چھپنے کی جگہ ڈھونڈ رہا ہے،آرمی چیف کی تبدیلی وزیراعظم کی صوابدید پر ہے،آئین اور قانو ن کے تحت ایک آرمی چیف آتا ہے ،دوسرا جاتا ہے۔
پانامہ لیکس
وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ کیوں دیں! مولانا فضل الرحمن