اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے، کوئی بھی شخص ناجائز پیسہ اپنے نام پر نہیں رکھتا، وزیراعظم نے کچھ غلط نہیں کیا تو ٹی او آرز سے ڈرنا نہیں چاہیے،ٹی او آرز جیسے بھی ہوں وہ صاف ستھرے نکل آئیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم کو خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے، اگر وزیراعظم ملزم نہیں تو ان کو ڈرنے کی کیا ضرورت ہے،بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں اس لئے وزیراعظم گھبرا رہے ہیں، وزیراعظم نے بچوں کے نام پر جائیدادیں بنائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ناجائز پیسہ اپنے نام پر نہیں رکھتا، وہ پیسہ اپنے بچوں، بیوی کے نام پر رکھتا ہے، اپوزیشن نے بڑی لچک دیکھائی ہے، 4 میں سے 3 ٹی او آرز اور ابتدائیہ منظور کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کچھ غلط نہیں کیا تو ٹی او آرز سے ڈرنا نہیں چاہیے،ٹی او آرز جیسے بھی ہوں وہ صاف ستھرے نکل آئیں گے۔(اح)
پانامہ لیکس
وزیراعظم کوخودکواحتساب کیلئےپیش کرناچاہئے، اعتزاز