اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملہ پر اپوزیشن متحد ہے‘ وزیراعظم نواز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے‘ ان کے خلاف آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کیس ثابت ہوچکا ہے‘ پانامہ لیکس معتبر اداروں کی رپورٹ ہے‘ دنیا کے دو وزیراعظم معاملہ پر مستعفی ہوچکے ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملہ پر اپوزیشن متحد ہے عوام حقائق جاننا چاہتی ہے نواز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔ پانامہ لیکس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے غیر غیر قانونی کاروبار کے ثبوت مل چکے ہیں۔ دنیا میں دو وزیراعظم مستعفی ہوچکے ہیں نواز شریف کے خاندان نے ہنڈی کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا ہے ۔ وزیراعظم کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔ (ن غ/ و خ)
پانامہ لیکس
وزیراعظم کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے:جہانگیر ترین