اسلام آباد:(آئی این پی)مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم نواز شریف کو یقین دلا دیا کہ’ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عوام کی ایک بڑی صف آپ کی پشت پرہے۔ عدالتی کمیشن کا مطالبہ کرنے والے اب اس سے بھاگ رہے ہیں،83 میں آف شورکمپنی بنانے والوں نے وزیراعظم سے پلاٹ مانگا تھا ۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنے آبائی حلقے میں حق میزبانی ادا کیامہمان یعنی وزیراعظم کو مشکل وقت میں ساتھ دینے کا یقین دلایا،کہہ دیا کہ جمہوری نظام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے اپوزیشن کو متنبہ کیا کہ وہ سیاسی حدود میں رہ کر کام کرے،عدالتی کمیشن کا مطالبہ کرنے والے اب خود اس سےبھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنے والی آوازیں یہاں کی نہیں، باہر کی ہیں ایک صاحب نے لندن جاکرایک مسلمان کے مقابلے میں یہودی کا ساتھ دیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بعض لوگ نابالغ اور بچوں کی سیاست کررہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں امن، استحکام اور جمہوریت کا تسلسل جاری رہے۔
پانامہ لیکس
وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں: فضل الرحمن