پانامہ لیکس

وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز بھی آج جے آئی ٹی میں پیش ہونگے

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز بھی آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے حسن نواز گزشتہ رات لندن سے پاکستان پہنچے ہیں اور وہ آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں گے جبکہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جے آئی ٹی مریم نواز کو بھی طلب کرسکتی ہے۔دوسری طرف وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز آج تیسری مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔