اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر تاریخ رقم کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے وزیراعظم ہاؤس میں پیشی سے قبل ان کی لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم کو ان کے ساتھیوں نے رخصت کیا جس میں وہ خاصے مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے آج جے آئی ٹی میں پیش ہوکرتاریخ رقم کردی اورمخالفین کو بھی خوش آئند مثال کی تقلید کرنی چاہیئے۔
پانامہ لیکس
وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکرتاریخ رقم کردی، مریم نواز