پانامہ لیکس

وزیر اعظم کوچوہدری نثار کی بریفنگ

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان اور موجود ہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرتی ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں،حکومت انہیں ہر طرح کی سیکیورٹی فراہم کرے گی۔منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔جس کے دوران ملکی امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ جلسے پر کوئی اعتراض نہیں۔وزیرداخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات قانون کے مطابق کئے گئے تھے،مشتعل مظاہرین کو روکنے کیلئے طاقت کا کم استعمال کیا گیا،حکومت تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کیلئے تمام سہولیات فراہم کرے گی،ملاقات میں قومی سلامتی کی خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سول شخص کو سونپنے کی مشاورت کی گئی اور کمیٹی کا سربراہ اعلیٰ افسر ہوگ