اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزراء کا اجلاس آج دوبارہ اسلام آباد طلب کرلیا گیا ۔ پانامہ لیکس پر کمیشن کی تشکیل کے لئے تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ اجلاس میں پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن کی تشکیل سمیت تمام امور کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے ۔ اجلاس میں کمیشن کے حوالے سے شخصیات سے ہونے والے رابطوں ٹرم آف ریفرنس اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے ۔ وزراء کے اجلاس میں اتفاق رائے کی صورت میں وزیر اعظم سے منظوری حاصل کرلی جائے گی ۔
پانامہ لیکس
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا گیا