پانامہ لیکس

وکیل بدلنے اور تاریخیں لینے سے کیس آگے بڑھے گا ، طلال

مسلم لیگ:(ملت+اے پی پی) ن کے رہنما طلال چودھری کہتے ہیں وکیل بدلنے اور تاریخیں لینے سے کیس آگے بڑھے گا ۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کو نا اہل کرانے والے خود نا اہل ہیں،یہ نا اہلی قومی اسمبلی کے اسپیکر کے پاس ثابت ہے اب الیکشن کمیشن میں بھی ثابت ہوگی ۔