پانامہ لیکس

وکیل تبدیل کرنے سے کیس مضبوط نہیں ہوتا: مریم

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وکیل تبدیل کرنے سے کیس مضبوط نہیں ہوتا،پی ٹی آئی کو چاہیے کہ ٹاک شوز میں لہرانے والے کاغذات عدالت میں پیش کرے،تحریک انصاف کے وکلاء نے اپنے موقف سے ہٹ کر وزیراعظم کے کیخلاف نئی کہانی پیش کی مگر ثبوت نہیں پیش کیے،شیخ رشید جیسے لوگ سیاسی یتیم ہوچکے ہیں،ان کی سیاست لال حویلی میں دفن ہوچکی ہے۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ؤں نے کہا کہ الزامات لگانے والے خود کرپشن میں گھرے ہوئے ہیں،مخالفین کو ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،توقع ہے فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا اور مخالفین پھر شرمندہ ہوں گے۔اس موقع پر عابد شیر علی نے کہاکہ شیخ رشید جیسے لوگ سیاسی یتیم ہوچکے ہیں،ان کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،پیپلزپارٹی کے لوگوں کے نام بھی پانامہ پیپرز میں شامل ہیں،کرپٹ عناصر احتساب سے نہیں بچ سکیں گے،وقت آگیا ہے کہ جھوٹ بولنے والوں کا قلع قمع کیا جائے ۔دانیال عزیز نے کہاکہ تحریک انصاف کے وکلاء اپنے اصل موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں،پی ٹی آئی نے آج وزیراعظم کیخلاف نئی کہانی شروع کردی ہے،آج کی سماعت میں بھی عدالت کے سامنے کوئی ثبوت نہیں رکھے گئے،پی ٹی آئی کے وکلا بار بار اخباری تراشے پیش کر رہے ہیں۔اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی وکلاء سے کہا کہ آپ کی باتیں اخباری تراشوں پر مبنی ہے،پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنے ثبوت عدالت میں پیش کرے،پی ٹی آئی کے لوگ ٹاک شوز میں لہرانے والے کاغذات عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتے،وزیراعظم اور ان کے خاندان کا ہردور میں احتساب ہوا اورر وہ سرخرو ہوئے،عوام جانتی ہے کہ نوازشریف کے دور میں ترقی ہوتی ہے،وکیل تبدیل کرنے سے کیس مضبوط نہیں ہوتے ہیں،مخالفین سی پیک کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے اجلاس بلاتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی سرخرو ہوں گے،تحریک انصاف نے وکیل بدل لیے لیکن دلیلیں وہی پرانی ہیں،پاکستان کو محمد نوازشریف کی ضرورت ہے۔(خ م)