اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ میں پاناما کیس پر عمران خان کی سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور تحریک انصاف کی جانب سے مقدمے میں لیڈنگ رول حامد خان سے لینے پر غور کی افواہیں بھی گردش میں ہیں- بابر اعوان کو ذمہ داری دیئے جانےکا امکان ہے۔ تاہم، حامد خان اس صورتحال سے لاعلم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وکیل تبدیل کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہوتا ہے۔ ادھر، تحریک انصاف کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین عمران خان قانونی ٹیم کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں اور قانونی ٹیم کے حوالے سے بے بنیاد اطلاعات پھیلانا حکومتی شرارت ہے۔
پانامہ لیکس
وکیل کی تبدیلی کی افواہ حکومتی شرارت ہے: پی ٹی آئی