پانامہ لیکس

ٹی او آرز کمیٹی؛ متحدہ اپوزیشن کا اجلاس (آج) طلب

اسلام آباد (آئی این پی) ٹی او آرز کمیٹی میں شرکت کے معاملے پر حتمی فیصلے کیلئے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس (آج) منگل کی دوپہر پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا اجلاس (آج) منگل کی دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس میں ٹی او آرز کمیٹی میں شرکت یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے، ٹی او آرز کمیٹی میں شامل ارکان نے اپنی اپنی جماعتوں سے اجلاس میں شرکت کی منظوری لے لی ہے۔(اح)