اسلام آباد :(اے پی پی) ٹی او آر پر ڈیڈلاک ، گرینڈ اپوزیشن اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب ۔ اجلاس میں اپوزیشن کی سینئر قیادت شرکت کرے گی ۔ ٹی او آر پر ڈیڈلاک جاری ہے اس حوالے سے گرینڈ اپوزیشن نے اپنا ایک بھرپور اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں اعتزاز احسن تمام جماعتوں کے سینئررہنمائوں سے رابطے کریں گے ۔ ابتدائی رابطوں میں آئندہ ہفتے اجلاس کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، اجلاس میں اپوزیشن کی سینئر قیادت شرکت کرے گی ۔ سراج الحق ، پرویز الہٰی ، خورشید شاہ ، اعتزاز احسن شاہ محمود قریشی ، طارق بشیر چیمہ اور دیگر شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں ٹی او آر کے ڈیڈلاک کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما پارٹی پالیسی سے آگاہ کریں گے کہ حکومت کو کیسے ٹف ٹائم دیا جائے اس حوالے سے تجاویز مرتب ہوں گی ۔
پانامہ لیکس
ٹی او آر پر ڈیڈ لاک برقرار