پانامہ لیکس

پاناما؛تمام جماعتوں کوساتھ لےکرچلنا چاہتےہیں:نوازشریف

لاہور:(اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیوں کی نوید سنا دی ، کہتے ہیں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر خاتون اول کلثوم نواز اور صاحبزادے حسین نواز بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے علی حیدر کی بازیابی پر یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی ، اس موقع پر انہوں نے گیلانی فیملی کے لیے گلدستے ، پھل ،مٹھائی اور تحفے بھی پیش کیے ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں ملی ہیں ۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی یوسف رضا گیلانی سے علیحدگی میں ملاقات ہوئی ۔ وزیر اعظم نے پانامہ ایشو پر یوسف رضا گیلانی سے بات کی ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے خصوصی طیارہ افغانستان بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ نوازشریف نے علی حیدر گیلانی سے گفتگو میں کہا کہ کلثوم نواز نے آپ کی رہائی کیلئے بہت دعائیں کیں ، علی حیدر گیلانی نے جواب میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مائیں تو دعائیں کرتی ہی ہیں