لاہور:(آئی این پی) حکومت کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن سے متعلق سپریم کورٹ کے لکھے گئے خط پر کارروائی کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیرسٹر ظفراللہ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط پر کارروائی کے لئے درخواست دائر کی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی خط پر فیصلہ نہ ہونے سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہورہا ہے اس لئے چیف جسٹس آف پاکستان جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق حکومتی خط پر فوری فیصلہ کریں۔
پانامہ لیکس
پانامالیکس؛حکومتی خط پرکارروائی کیلئے درخواست دائر