اسلام آباد:(آئی این پی) پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کے حوالے سےخورشید شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا ۔ جمعرات کو بھیجے گئے اس خط میں 9 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی متفقہ ٹی او آرز کا مسودہ موجود ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو خط بھیجنے سے قبل گزشتہ روز تمام اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا تھا۔ ادھر،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اوروزیرقانون زاہد حامدگزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کے ٹی او آرزکو’ بدنیتی’ پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر چکے ہیں۔
پانامہ لیکس
پانامالیکس:خورشید شاہ نے وزیراعظم کو باضابطہ خط لکھ دیا