لندن (آئی این پی) سابق صدرآصف زرداری سے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے لندن میں ملاقات کی اور پاناما لیکس کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق صدرآصف زرداری سے پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور پاناما لیکس کے حوالے سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کو خصوصی ہدایات دیں۔رحمان ملک نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔
پانامہ لیکس
پانامالیکس پرآصف زرداری اوررحمان ملک کی ملاقات