پانامہ لیکس

پانامامعاملہ: نوازشریف کوٹارگٹ نہیں ہونےدیں گے:سعد

لاہور(اے پی پی)وزیر ریلوے سعد رفیق سیاسی مخالفین پر گرمی کھا گئے ، کپتان کو غیرمتوازن کہا اور بلاول بھٹو کو نو خیز قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا عمران خان اپنے صوبے میں چوہے تو مار لو، ہماری ٹانگیں مت کھینچو ۔ لاہور میں سکول کی تقریب کے دوران سعد رفیق نے عمران خان سمیت بلاول بھٹو کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا عمران خان سے پشاور کے چوہے مارے نہیں جاتے ، حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے بلاول بھٹو کو بھی نوخیز قرار دیتے ہوئے پہلے سندھ کو سنبھالنے کا مشورہ دیا ۔ وفاقی وزیر کی گرمئے جذبات کی تاب مائیک نہ لاسکا ، تو اسے چھوڑ کر مائیکرو فون تھام لیا اور تنقید جاری رکھی ۔ سعد رفیق نے واضح کیا کہ پاناما پیپرز کسی اکیلے کے ٹی او آر نہیں چل سکتے، نواز شریف کو ٹارگٹ نہیں کرنے دیں گے ۔ وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت لوہے کا چنا ثابت ہو گی ، جسے سیاسی مخالف چبا نہیں سکتے ۔