پانامہ لیکس

پاناما ایک ایم این اے کی اہلیت سے بالاتر معاملہ ہے :چیف جسٹس

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ پاناما کیس قومی اسمبلی کے ایک ایم این اے کی اہلیت سے بالاتر کیس ہے ، سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کے ذریعے نواز شریف کے بطور وزیر اعظم انتخاب کو چیلنج کیا جا رہا ہے ، دوسری طرف مریم نواز شریف کے نام سے خریدی گئی جائیدادوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی ۔