ملتان: (ملت+اے پی پی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت ڈانواں ڈول ہے اگر 58 ٹو بی ختم نہ کی ہوتی تو آج ممنون حسین بھی اسمبلی توڑ دیتا ملتان ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں پارلیمنٹ کو مضبوط کیا اور تمام ادارے پارلیمنٹ کو ہی جواب دہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی احتساب ہو گا تو ملک مضبوط ہو گا جبکہ انہوں نے پناما بل کو قومی اسمبلی سے پاس کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ نہیں جاتے اور ایک لیڈر بائیکاٹ کر دیتا ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بلاول کو انتخاب لڑوا کر اسمبلی میں لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پہلا وزیراعظم تھا جس نے پہلی مرتبہ سرائیکی صوبے کی آواز بلند کی اور مجھے سزا بھی سرائیکی صوبے کی آواز بلند کرنے پر ملی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ججز کی بحالی میں نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کی جنرل کیانی نے نہیں کیونکہ بینظیر بھٹو نے انٹرنیشنل فورم پر مشرف پر دبائو ڈالا تھا کہ وردی اتار کر ملک میں الیکشن کروائیں ملک میں آج لولی لنگڑی جمہوریت بینظیر بھٹو کی مرہون منت ہے۔
پانامہ لیکس
پاناما بل کو قومی اسمبلی سے بھی پاس کرایا جائے: گیلانی