پانامہ لیکس

پاناما: ثبوت تین سو ستائیس صفحات پر مشتمل ہیں: تحریک انصاف

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاناما لیکس کے حوالے سے ثبوت تین سو ستائیس صفحات پر مشتمل ہیں۔ وزراء جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا 2001 سے 2005 تک 7 کمپنیاں انہوں نے بنائی ہیں جن کے حسن نواز ڈائریکٹر ہیں۔ ان 7 کمپنیوں نے مزید سات آٹھ پراپرٹیز خریدیں جن کا ثبوت ہم منگل کو سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ نے ٹیکس کا کوئی حساب دیا نہ درست آمدن ظاہر کی۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے نیوز لیک کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیٹی کا مطالبہ کر دیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا ان کی جماعت اسے کھلے دل سے تسلیم کرے گی۔