اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پاناما پیپرز کے معاملے پر وزیر اعظم کی قانونی ٹیم نے عمران خان کی دستاویزات پر اعتراض کا حق محفوظ رکھنے کا موقف اختیار کرتے ہوئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ، قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دستاویزات غیر متعلقہ،غلط اور ناقابل قبول ہیں ، ضرورت پڑی تو اعتراض اٹھایا جائے گا ۔ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی قانونی ٹیم کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے عمومی الزامات لگائے ، ٹھوس شواہد نہیں دئیے ،عمران خان کی دستاویزات غیر متعلقہ،غلط اور نا قابل قبول ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کر چکے ہیں ، دستاویز پر اعتراض اور جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، عمران خان متعلقہ دستاویز کی نشاندہی کرے تو جواب اور اعتراض دائر کریں گے ۔
پانامہ لیکس
پاناما: عمران کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر