پانامہ لیکس

پاناما لیکس، بل پر غور کے حق میں رولنگ جاری

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) اپوزیشن کے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بل پر چیئرمین سینیٹ نے رولنگ جاری کر دی ۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے قائمہ کمیٹی کو اپوزیشن کے بل پر غور کے حق میں رولنگ دی ہے ۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی طرف سے جاری رولنگ میں کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی میں کسی بل کو سینیٹ میں پیش کئے جانے سے نہیں روکا جا سکتا ، کمیٹی اس بل کو دیکھ سکتی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے مختلف بلز اور رولز کا حوالہ دیکر اپنی رائے دی ہے ۔ چیئرمین کمیٹی جاوید عباسی نے پاناما پیپرز انکوائریز بل 2016 پر چیئرمین سینیٹ سے رولنگ مانگی تھی ۔ اپوزیشن کی جانب سے بل میں ترامیم پر حکومتی ارکان کے اعتراض کے بعد معاملہ چیئرمین سینیٹ کو بھجوایا گیا تھا ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ۔ قائمہ کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کے پاناما پیپرز انکوائریز بل 2016 پر غور کیا جائے گا۔