پانامہ لیکس

پاناما لیکس، تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی کے سامنےدھرنےکااعلان

لاہور:(آئی این پی) تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے استعفے کے لئے دباو بڑھانے کے لئے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ اس بارے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ارکان اسمبلی ۔پارٹی کارکن اور سول سوسائٹی کے ہمراہ ہر جمعرات کو دھرنا دیا جائے گا ۔ تحریک انصاف کی قیادت دھرنے میں علامتی بھوک ہڑتال بھی کرے گی جبکہ اسمبلی کے سامنے لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ میں پارٹی رہنماؤں کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی جا رہی ہے ۔ تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم پاناما لیکس پر مستعفی نہیں ہوتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔