اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑنے لگیں۔ قائمہ کمیٹی برائے انصاف کے آخری اجلاس میں بھی پاناما پیپرز انکوائریز بل 2016 منظور نہ ہو سکا۔ چئیرمین سینیٹ سے مزید مہلت مانگنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر اعتزاز احسن نے اپوزیشن کے اصل بل پر ہی غور کرنے پر زور دیا تو اے این پی کے شاہی سید نے اختلاف کر دیا۔ بل کا شق وار جائزہ شروع ہوا تو بابر اعوان واک آوٹ کر گئے۔ کہا جب تک بل کے تمام محرک موجود نہ ہوں سب کچھ غیر آئینی ہو گا۔ حکومت اور اپوزیشن نے تاخیر کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں حکومتی موقف سے لگ رہا ہے کہ وہ پاناما بل سے بھاگنا چاہتی ہے۔
پانامہ لیکس
پاناما لیکس؛ اپوزیشن کا بل ایک بار پھر منظور نہ ہو سکا