اسلام آباد:(آئی این پی ) ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے حکومتی درخواست پر ملتوی ۔ ڈیڈ لاک برقرار۔ خواجہ سعد کی بیانات پر اپوزیشن کا شدید احتجاج۔ وزیراعظم کے کامیاب آپریشن اور جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹی او آرز کی تشکیل پر حکومت سنجیده نظر نہیں آتی۔ حکومتی وزراء ماحول خراب کر رہے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومتی وزراء کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ شریف خاندان کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔ ٹی او آرز کمیٹی کا آئندہ اجلاس ہفتے کی شام 4 بجے ہو گا۔
پانامہ لیکس
پاناما لیکس؛ ایک اوراجلاس بےنیتجہ ختم