اسلام آباد:(اے پی پی) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اوراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ کیاجس کے لیے وہ آج تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر پارلیمانی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے سب دوستوں سے مشاورت کروں گا اور اپوزیشن کی جانب سے انکوائری کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس اخباری خبروں کے ذریعے نہیں بلکہ باضابطہ طورپربھجوائے جائیں گے اور اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے بعد آج یا کل تک وزیراعظم کو اس حوالے سے خط لکھ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو اپوزیشن کی جانب سے خط نہیں لکھا جائے گا کیوں کہ اس پر عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے جب کہ اپوزیشن کے خط میں لکھا جائے گا کہ ٹی او آرزاپوزیشن نے متفقہ طورپرتیارکئے جسے حکومت سنجیدہ لے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
پانامہ لیکس
پاناما لیکس؛ خورشیدشاہ کا وزیراعظم کوخط لکھنے سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ