لندن: (ملت+اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن یو کے کے صدر اور فیڈرل کمشنر فار اوورسیز پاکستانیز زبیر گل کی عیادت کرنے کے بعد دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاناما لیکس کے حوالے سے شریف فیملی پر لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں۔ جلد ہی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ ۔ انہوں نے کہا زبیر گل ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور ان کی پارٹی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ زبیر گل مسلم لیگ ن کے سپاہی ہیں۔ واضح رہے زبیر گل کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور وہ زخمی ہو گئے تھے۔
پانامہ لیکس
پاناما لیکس؛ شریف فیملی پر لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں