پانامہ لیکس

پاناما لیکس:انتظار ختم، چیف جسٹس نصف شب وطن پہنچیں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن بنے گا یا نہیں، انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ہیں۔ چیف جسٹس ترکی کے دورے کے بعد آج نصف شب بعد کراچی پہنچیں گے۔ حکومت نے 22 اپریل کو پاناما لکیس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کا خط لکھا، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی خط پر طائرانہ نظر ڈال کر ترکی سدھار گئے۔ اب کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہونے کو ہے۔ چیف جسٹس کمیشن کے حوالہ سے کیا فیصلہ کرتے ہیں، آئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔