نیویارک:(آئی این پی ) نیویارک میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے پاناما لیکس میں الزامات صرف پاکستانی وزیر اعظم کے خاندان پر نہیں لگے ، کئی ممالک کے سربراہان کے نام آئے ، چند روز میں تحقیقات کے حوالے سے واضح پیش رفت ہوگی ۔ پاناما لیکس کا سوال حکومتی عہدے داروں کا پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں ۔ نیویارک میں چودھری نثار نے کہا کہ پاناما لیکس میں صرف پاکستانی وزیر اعظم کے خاندان کا نام نہیں آیا بلکہ کئی ممالک کے سربراہان کے نام آئے ۔ شفاف تحقیقات کی راہ میں اپوزیشن رکاوٹ بنی ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کمیشن کے قیام میں تاخیر کی ایک وجہ اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہونے کو قرار دیا ۔ چودھری نثار نے کراچی آپریشن پر واضح کیا کہ وہاں فوج نہیں پولیس اور رینجرز کارروائی کر رہے ہیں ۔
پانامہ لیکس
پاناما لیکس:اپوزیشن شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ بنی :چودھری نثار