اسلام آباد (ملت آن لائن ) پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے درپیش مسائل اور مشکلات پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ے آئی ٹی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ درخواست میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سامنے آنے والی مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست جے آئی ٹی سٹاف کی جانب سے رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی ہے ۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات میں پیش رفت کے حوالے سے دوسری رپورٹ میں درج کی گئی مشکلات پر سربراہ واجد ضیاءکو الگ سے درخواست دائر کرنے کا حکم دیا تھا ۔
پانامہ لیکس
پاناما لیکس:جے آئی ٹی نے تحقیقات کے دوران مشکلات پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی