پانامہ لیکس

پاناما لیکس:وزیراعظم نےقانونی مشیروں کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد:(اے پی پی) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملہ پر حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دیدیا ہے جس پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے ترکی سے وطن واپسی پر قانونی مشیروں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا جس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سمیت دیگر قانونی مشیر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے جواب کے بارے میں ہر پہلو سے جائزہ لیا جائیگا جسکے بعد حکومت آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔