پانامہ لیکس

پاناما لیکس:وزیراعظم کاعوامی رابطہ مہم کا فیصلہ

راولپنڈی:(اے پی پی)وزیراعظم نوازشریف نے اپوزیشن کی الزام تراشی اور پاناما لیکس کے الزامات پرعوام رابطہ مہم کا فیصلہ کیا ہے۔ آج راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اپوزیشن کے الزامات کا جواب دینے کیلئے وزیراعظم نوازشریف نے کمرکس لی اورفیصلہ کرلیا عوامی رابطہ مہم چلانے کا،پہلے مانسہرہ سے مہم شروع کرنے کا اعلان کیا مگر اب پیر سے راولپنڈی سے عوامی جلسے کے ذریعے رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں وزیراعظم خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مانسہرہ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،کوہاٹ اورسوات میں وزیراعظم مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ، دوسرے مرحلے کا آغاز صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان سے ہوگا جس کے بعد خانیوال ، لاہور نارووال اور سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں اجتماع ہوگا، پنجاب کے بعد وزیراعظم بلوچستان کا رخ کریں گے جہاں وہ کوئٹہ اور گوادر سمیت دیگر شہروں میں جائیں گے۔