لندن/ لاہور: (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر لندن ہائی کورٹ میں کیس دائر کرنے کیلئے قانونی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق برطانیہ میں کیس لڑنے کیلئے 3 لاکھ پاؤنڈ فنڈ بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے جبکہ کیس کیلئے بیرسٹرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تحریک انصاف لندن کے رہنما میاں وحید کو اہم ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ برطانیہ کی حدود میں جرم کی کمائی سے اثاثے خریدے گئے، اس لئے وہیں کیس بھی دائر کرنے جا رہے ہیں۔
پانامہ لیکس
پاناما لیکس: تحریک انصاف کی برطانیہ میں کیس کی تیاریاں