اسلام آباد: (آئی این پی ) پاناما لیکس تحقیقاتی کمیشن پر اپوزیشن کی جارحانہ حکمت عملی کے جواب میں حکومت نے بھی بھر پور جواب کی تیاری کرلی ، پاناما لیکس کا ہنگامہ سیاسی پھڈے کی شکل اختیارکرنے لگا ۔ حکومت نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پاناما لیکس کے معاملے پر سیاسی محاذ گرم سے گرم ہونے لگا ۔ عمران خان نے ایک طرف سندھ کا رخ کیا دوسری طرف پنجاب کا پروگرام دیدیا ۔ حکومتی حلقوں نے بھی جوابی حکمت عملی مرتب کرلی ۔ پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوں کے بارے میں شواہد جمع کرلیے ۔ کمیشن کی تشکیل ہوتے ہی پی ٹی آئی کے بارے میں بھی اہم شواہد منظر عام پر لائے جائیں گے ۔ حکومتی حلقوں کی جانب سے عمران خان اور ان کے مالی طور پر مستحکم قریبی ساتھیوں کو نشانہ بنایا جائے گا ۔ پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوں کے اندرون و بیرون ملک کاروبار اور مالی امور کی تفصیلات تک حکومتی اداروں نے رسائی حاصل کرلی ۔ ای او بی آئی ، قومی بنکوں کے قرضوں اور ریئل اسٹیٹ کے امور کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں ۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے بارے میں حاصل دستاویزات پر سیاسی کارڈ حکومت ایک حکمت عملی کے تحت کھیلے گی ۔ حکومتی حلقوں نے صاف بتادیا اب خاموشی بھی نہیں اب پی ٹی آئی کے رہنمائوں کا نامہ اعمال بھی سامنے لایا جائے گا ۔
پانامہ لیکس
پاناما لیکس تنازعہ:حکومت کا اپوزیشن کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ