پانامہ لیکس

پاناما لیکس: مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد:(آئی این پی)پاناما لیکس میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت نے ٹی او آرز پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال،پرویزرشید اورانوشہ رحمان اور بیرسٹر ظفراللہ شامل ہیں۔ وزیرقانون زاہد حامد اوراٹارنی جنرل کمیٹی کو قانونی نکات پر راہنمائی فراہم کریں گے۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی جانب سے بھیجے گئے ٹی او آرز اور خط کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی اپوزیشن کے ٹی او آرز کا جائزہ لےکر پیرکو اپوزیشن سے رابطہ کرے گی۔ کمیٹی اپوزیشن کے ساتھ مل کر پاناما لیکس جوڈیشل کمیشن کیلئے متفقہ ٹی او آرز تشکیل دے گی۔