پانامہ لیکس

پاناما لیکس پر حکمرانوں کو جواب دینا ہو گا: خورشید

سکھر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ وزیر اعظم پر برس پڑے ، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ایوان میں آنے کیلئے خط کیوں لکھوں؟ کچھ نادان لوگ انہیں پارلیمنٹ جانے سے روکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم پار لیمنٹ میں نہیں جائیں گے تو کمزور ہونگے ۔ خورشید شاہ وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں نہ آنے پر برہم ہوئے ۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نہیں جانتے کہ پارلیمنٹ نے کس طرح سے انہیں بچایا ۔ کچھ نادان لوگ انہیں پارلیمنٹ جانے سے روکتے ہیں ۔ نواز شریف وزیراعظم پار لیمنٹ میں نہیں جائیں گے تو کمزور ہونگے ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک میں صحت اور تعلیم کی سہولیات لوگوں کو حاصل نہیں ہیں ، پانامہ لیکس پر حکمرانوں کو جواب تو دینا ہو گا ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ احتجاج جمہوری حق ہے لیکن احتجاج کی بھی حدود ہیں ۔ وزیراعظم کے گھر کا گھیراؤ ہم نہیں کریں گے ، ہماری شہید لیڈر نے ہمیں یہ نہیں سکھایا ہے ۔